25 ستمبر 2014 - 15:49
عبداللہ عبد اللہ نے دی نئے صدر کو مبارک باد

افغان صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ نے اس ملک کے نئے صدر اشرف غنی احمد زئي کو مبارکباد دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق عبداللہ عبداللہ نے کابل میں لویہ جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے قومی حکومت کی تشکیل کے لئے دونوں ٹیموں کے تعاون کے جذبات کوسراہا اور تمام افغان عوام کو قومی حکومت کی تشکیل میں شریک قرار دیا۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے دونوں نامزد قومی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں مہینوں کی کشمکش کےبعد آخرکار ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کی بنیاد پر اشرف غنی احمدزئي ملک کے صدر اور عبداللہ عبداللہ ایکزیکٹیو کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ پروگرام کے مطابق آئندہ پیر کو افغانستان کے صدر حکومت سے علحدہ ہوکر اقتدار نئے صدر کے سپر کردیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲